Live Updates

امریکا میں گرفتار خواتین کا قاسم سلیمانی سے کوئی تعلق نہیں، زینب سلیمانی

امریکی حکام جھوٹ بول کر قاسم سلیمانی کے خلاف عالمی رائے عامہ ہموار کرنا چاہتے ہیں،بیان

اتوار 5 اپریل 2026 13:05

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2026ء) ایران کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے امریکی محکمہ خارجہ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے جن دو خواتین کو گرفتار کیا ہے ان کا شہید قاسم سلیمانی کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں زینب سلیمانی نے کہا کہ امریکی وزارت خارجہ کا دعوی جھوٹا ہے۔ یہ لوگ اس درجہ گرچکے ہیں کہ جھوٹ بول کر قاسم سلیمانی جیسی عظیم شخصیت اور ایرانی قوم کے خلاف عالمی رائے عامہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات