[سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی سردار رئیس محمد ابراہیم خلیل سے ملاقات؛ رئیس وزیر احمد انڈھڑ کی وفات پر رنج و غم کا اظہار

۷رئیس وزیر احمد انڈھڑ ایک درویش صفت انسان اور میرے بھائی تھے، ان کے انتقال سے دلی صدمہ ہوا، سید قائم علی شاہ

جمعرات 9 اپریل 2026 23:05

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2026ء) سابق وزیر اعلی سندھ و سینئر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی سید قائم علی شاہ کی سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار رئیس محمد ابراھیم خلیل انڈھڑ سے ان کے والد محترم اور رئیس امیر حمزہ خان انڈھڑ کے دادا چیف سردار الحاج رئیس وزیر احمد خان انڈھڑ کی وفات پر تعزیت کرنے کیلئے انڈھڑ ہاؤس کراچی آمد جہاں انہوں نے ملاقات میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رئیس وزیر احمد خان انڈھڑ ایک درویش صفت اور باکردار شخصیت کے مالک تھے ان سے میرا تعلق برادرانہ اور دوستانہ تھا یہ رشتہ ان کے وصال تک قائم رہا میں ان کی المناک وفات پر انڈھڑ خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں انہوں نے فاتحہ خوانی کی جس میں سابق ایڈیشنل پرنسپل سیکریٹری وزیر اعلی سندھ علی نواز خان چاچڑ، جی ایم پی ایس او میاں محمد صالح انڈھڑ جوائنٹ سیکرٹری پی ایم ایل این سندھ غلام اکبر خان چاچڑ بھی شریک تھی