کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت امن و امان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے ہزارہ کمیونٹی کا ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا
پیر 13 اپریل 2026 19:45
(جاری ہے)
اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے ہزارہ کمیونٹی کے تعاون سے کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جبکہ شہر میں پولیس پٹرولنگ میں بھی مزید اضافہ کیا جائے گا۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات کررہی ہیں۔
اس کے علاوہ متعلقہ روٹس پر موثر پٹرولنگ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور امن و امان میں خلل ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری کے تعاون سے سیکیورٹی انتظامات کو مزید موثر اور فول پروف بنایا جائے گا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ڈی آئی جی پولیس عمران شوکت نے اس موقع پر کہا کہ عوام کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں تاہم پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انٹیلیجنس اداروں کے ساتھ مل کر دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور شہر کو محفوظ بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔اجلاس میں حالیہ واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں آخر میں دہشتگردی کے واقعات میں جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئیمزید اہم خبریں
-
آزاد کشمیرالیکشن میں مبینہ دھاندلی پر پیپلزپارٹی کی عدالت سے رجوع کرنے کی تیاری
-
اے آئی تصاویر دیکھ کر نکاح، سابق رکن سندھ اسمبلی کے ساتھ فراڈ ہوگیا، بلیک میلنگ کا بھی شکار
-
پاکستان آنے والے ناروے کے وزیر خارجہ نے اپنا سامان خود اٹھایا، سادگی نے توجہ حاصل کرلی
-
رجب بٹ اپنی دوسری شادی سسٹرولوجی کے خاندان میں کریں گے، ماہر نجوم کی پیشگوئی
-
سہیل آفریدی اڈیالہ پہنچے تو پولیس نے راستہ روک لیا، ملاقات نہ ہونے پر کارکنوں کیلئے اہم اعلان
-
بلوچستان کے طلبہ ملکی جامعات میں تعلیم حاصل کرکے ملک و صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں، وزیراعلیٰ
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت گندم سے متعلق امور کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایرڈے کی ملاقات
-
مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کی درخواست منظور، عدالت نے ایک مقدمے میں بری کردیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کے بیٹے کے انتقال پر اظہارافسوس
-
پنجاب ’’اینڈ ٹو اینڈ‘‘پیپرلیس اینڈ آٹو میشن ٹیکنالوجی دورمیں داخل
-
6،6 لاکھ پر سینیٹ کے آزاد امیدواروں کو ووٹ ملا ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.