نوشکی رمضان میں راشن تقسیم بے ضابطگیوں کا نوٹس لیا جائے، میر پسند خان ماندائی
منگل 14 اپریل 2026 22:41
(جاری ہے)
ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ رمضان فوڈ پیکج کے تحت 8 سے 10 ہزار راشن پیکجزصوبائی حکومت کی جانب سے نوشکی کے لیے مختص کیے گئے، مگر آج تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ راشن کہاں، کب اور کن افراد میں تقسیم کیا گیا۔
یہ صورتحال انتہائی تشویشناک اور سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہاکہ نوشکی میں پورے رمضان المبارک کے دوران سینکڑوں خواتین کو راشن کے لیے ٹوکن جاری کیے گئے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج تک ان مستحق خواتین کو راشن فراہم نہیں کیا گیا۔ اس نا انصافی کے خلاف خواتین نے دو مرتبہ ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی آفس کے سامنے روڈ بلاک کیا، مگر اس کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہاکہ نوشکی فٹبال اسٹیڈیم میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تقریباً 200 سے 250 افراد میں راشن تقسیم کیا گیا، جب کہ بعد ازاں میڈیا میں اسے 2000 افراد تک ظاہر کیا گیا۔ اسی طرح 30 سے 40 راشن بیگز ویگو گاڑی میں رکھ کر ویڈیو بنا کر تقسیم کا تاثر دیا گیا اور بعد میں اسے 3 سے 4 ہزار افراد تک پہنچانے کا دعویٰ کیا گیا، جو کہ انتہائی تشویشناک اور شفافیت پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم یہ بھی کہنا چاہتے ہیں کہ اس نوعیت کی بے ضابطگیاں ماضی میں کبھی دیکھنے میں نہیں آئی۔ موجودہ انتظامیہ کے دور میں جس طرح عوامی حقوق کو نظر انداز کیا گیا، وہ قابل مذمت اور باعث تشویش ہے۔اور ہم متعلقہ حکام سے وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان، ڈی جی پی ڈی ایم اے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس سنگین معاملے کا نوٹس لیں اور نوشکی انتظامیہ سے پوچھا جائے کہ ی راشن کہاں اور کن لوگوں میں تقسیم کیا گیا۔ اس نا انصافی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے تا کہ مستحقین کو ان کا حق مل سکے۔انہوں نے کہاکہ اب وقت آچکا ہے کہ ایک ایک راشن کے تھیلے کا حساب لیا جائے اور تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔ ہم اپنے عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے اور کسی قسم کی نا انصافی پر خاموش نہیں رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کی لکی مروت بم دھماکہ کی شدید مذمت
-
اسلامی بینکاری و مالیات وقت کی اہم ضرورت، کاروباری برادری کو سود سے پاک نظام اپنانا ہوگا‘ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
-
وفاقی وزیرتعلیم کا کیمبرج امتحانی پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے واقعے کا نوٹس
-
سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کی تشہیر
-
رانا مشہود احمد خاں کا نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی ،نوجوانوں کیلئے روزگار، ہنرمندی اور کاروباری مواقع کے فروغ کیلئے حکومتی عزم کا اعادہ
-
دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ،چیئرپرسن بی آئی ایس پی
-
یورپی ممالک میں کشتیوں کے زریعے غیر قانونی طور پر پہنچنے والے افراد میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہوتی ہے،ڈ اکٹر طارق فضل چوہدری
-
شالیمار ایکسپریس کے حوالے سے شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےکمشنر افغان مہاجرین شکیل محمد صافی کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ سے ملاقات
-
گورنرپنجاب نے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بل 2026ء پر دستخط کر دئیے
-
گورنر پنجاب سے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.