پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، کسی بھی جارحیت کی صورت میں مادر وطن کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف

منگل 14 اپریل 2026 22:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2026ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں مادر وطن کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں جی ڈی پی 152 اور اس سے منسلک کورسز کے گریجویٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کر رہے تھے ۔

نیول چیف نے گزشتہ سال معرکہ حق کے دوران بھارت کے خلاف پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ نے نئے پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس سے حلف لیا اور کورس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ان میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کیں۔