وزیرجنگلات، وائلڈ لائف و فشریز اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سردار محمد جاوید ایوب خان کا تیر چل گیا

پیر 20 اپریل 2026 21:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2026ء) وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سردار محمد جاوید ایوب خان کا تیر چل گیا، یونین کونسل تلگراں کے گاؤںموہری سنبل پنہ سے درجنوں افراد نے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہہ کر باضابطہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے سردار جاوید ایوب کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کردیا، گزشتہ روز موہری سنبل پنہ میں مختیار مغل کی رہائشگاہ پر منعقدہ تقریب میں شمولیتی تقریب میں چوہدری سرور ادریس، چوہدری فرزمان، چوہدری اسحاق، چوہدری قدیر، چوہدری اسلم، چوہدری الیاس، چوہدری عزیز، چوہدری گلزمان، چوہدری نواز، چوہدری ابرار، چوہدری وسیم، مظفر سواتی، فرید سواتی، ارشد سواتی و دیگر نے اپنے خاندانوں سمیت باضابطہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو وزیر حکومت سردار جاوید ایوب نے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والوں کو کو عزت ا حترام دیں گے، حلقہ کے مسائل کا حل میری ترجیح ہے ، پیپلزپارٹی نے مشکل حالات میں حکومت سنبھال کر ثابت کیا کہ ہم ریاست کے عوام کے حقوق کے علمبردار ہیں، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر خطے کے عوام کی حقیقی نمائندہ اور عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت بن چکی ہے، آئندہ عام انتخابات میں عوام پیپلزپارٹی کا کامیاب بنائیں گے، پیپلز پارٹی مزدور اور کسان کی جماعت ہے ،جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ،غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے اور روٹی کپڑا مکان جیسی بنیادی ضروریات زندگی کا نعرہ لیکر وجود میں آئی۔

(جاری ہے)

بھٹو خاندان نے بھاری جانی قربانیاں دیں،پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بھاری جانی اور مالی قربانیاں دیں صرف اس لئے کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں پہنچ کر عوام کے مسائل حل کرے گی، ہم نے مشکل ترین حالات میں تین ماہ کی حکومت لے کر ریاست کے پارلیمانی نظام کو سنبھالا دیا۔