عدالت نے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم چوہدری اسلم کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی
جمعرات 23 اپریل 2026 17:23
(جاری ہے)
واقعے کا مقدمہ خالد عزیز کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر 193/2023 زیر دفعہ 302/34 تھانہ اتحاد ٹان میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف اسلحہ برآمدگی کا ایک اور مقدمہ ایف آئی آر نمبر 194/2023 زیر دفعہ 25 اے کے تحت بھی تھانہ اتحاد ٹاؤن میں درج کیا تھا۔وکیل صفائی لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اصل واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول اور مدعی مقدمہ کے ساتھیوں نے ملزم کے گھر پر حملہ کیا اور اس کی بیٹی کو اغوا کرنے کی کوشش کی، جس دوران جھگڑا ہوا اور مقتول اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔انہوں نے مزید بتایا کہ حملے کے دوران ملزم چوہدری اسلم کا بازو بھی ٹوٹ گیا تھا، جبکہ ملزم کی بہو رابعہ نے مدعی مقدمہ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے متعدد درخواستیں دی تھیں۔ وکیل کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بھی پولیس کو مقدمہ درج کرنے کے احکامات دے چکی ہے۔دفاعی وکیل نے یہ بھی مقف اختیار کیا کہ ملزم کے دونوں بیٹوں عامر سجاد اور محمد ارسلان کی ضمانتیں پہلے ہی منظور ہوچکی ہیں، جبکہ چوہدری اسلم گزشتہ تین برس سے جیل میں قید ہے اور سندھ ہائی کورٹ کی ہدایات کے باوجود پراسیکیوشن مقدمہ چلانے میں ناکام رہی۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد قتل کیس میں دو لاکھ روپے اور اسلحہ کیس میں تیس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔مزید قومی خبریں
-
لاہور، لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والا اوباش گرفتار
-
ڈاکٹرعشرت العباد خان کی بذریعہ ٹیلی فون ایم پی پی کے سیکریٹری اطلاعات رضوان احمد فکری کی عیادت
-
امریکا،ایران کشیدگی: امتِ مسلمہ فوری اتحاد کا مظاہرہ کرے ، مولانا بشیر فاروقی
-
وزیر ریلوے کا جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی چوکی پر خوارج کے حملے کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
وزیر ریلوے کا مولانا محمد ادریس ترنگزئی کی شہادت پردکھ کا اظہار
-
ٹرک نے شہری کچل دیا، ڈرائیور موقع پر گرفتار
-
پنجاب کے سکولوں کیلئے 2 ارب 45 کروڑروپے کا نان سیلری بجٹ جاری
-
گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال لاہور کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ دمہکے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد
-
رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت وزیراعظم یوتھ پروگرام اور اقوامِ متحدہ یوتھ ٹاسک فورس کا اعلیٰ سطحی اجلاس
-
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرصدارت ایٹا کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس
-
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر ہونے والے افسوسناک حملے اور ان کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا
-
گورنر خیبرپختونخوا سے سید صمصام علی بخاری کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.