راجہ محمد اشتیاق کی انٹرنیشنل فٹ بالر عبداللہ راہی کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعہ 24 اپریل 2026 13:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2026ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے رکن کانگریس و ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر راجہ محمد اشتیاق نے سابق انٹرنیشنل فٹ بالر عبداللہ راہی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔