ایشین گیمز میں پاکستان نے ایک اور میڈل اپنے نام کرلیا

منگل 29 ستمبر 2026 20:09

ایشین گیمز میں پاکستان نے ایک اور میڈل اپنے نام کرلیا
ایچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2026ء) ایشین گیمز میں پاکستان نے ایک اور میڈل اپنے نام کرلیا۔ای اسپورٹس پی یو بی جی موبائل ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیت لیا،پاکستانی ٹیم نے ای اسپورٹس کے پی یو بی جی موبائل مقابلوں میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

دو روزہ مقابلوں میں مسلسل عمدہ کارکردگی کے باعث پاکستان پوڈیم پر جگہ بنانے میں کامیاب رہا،اس میڈل کے ساتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔