وزیراعلی اسٹروک پروگرام،تین ماہ میں 12کروڑ سے زائد مالیت کا علاج، مزید 24سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ
پنجاب بھر میں فالج کے مریضوں کیلئے مفت سہولیات میں توسیع، ہر ضلع میں اسٹروک مینجمنٹ سینٹرز کے قیام پر تیزی سے کام جاری
جمعہ 24 اپریل 2026 18:10
(جاری ہے)
وڈیو لنک کے ذریعے سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ احمد کمال مان، ایڈیشنل سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر سدرہ سلیم، ایڈیشنل سیکرٹری پروکیورمنٹ انور بریار، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز پروفیسر آصف بشیر، میڈیکل ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال لاہور پروفیسر ٹیپو سلطان، فوزیہ سجاد، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج پروفیسر حمیدالدین، رحیم یار خان سے وزیر علی خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد اطہر جاوید و دیگر افسران و ماہرین نے شرکت کی۔
پروفیسر قاسم بشیر نے اجلاس کو وزیر اعلیٰ سٹروک پروگرام بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں افسران نے پروگرام کو سراہا اور قیمتی آراء بھی پیش کیں۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سٹروک پروگرام کے تحت فالج کے مریضوں کو اربوں روپوں کی خطیر رقم کے علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،یہ پروگرام ہزاروں انسانی زندگیاں بچانے کا پروگرام ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہر ضلع میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر قائم کرنے کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ہر ڈی ایچ کیو میں نیورالوجسٹ اور پیڈز نیورالوجسٹ تعینات کرنے کے اصولی فیصلے پر عملدرآمد جاری ہے، ہر ضلع میں ڈاکٹرز اورنرسز کو فوری طورپر سٹروک مینجمنٹ ٹریننگ کروانے کا میکزم وضع کیا جا رہا ہے، مزید سپیشلایزڈ سٹروک انٹروینشنلسٹس کی ٹریننگ بھی جاری ہے۔وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ فالج کے علاج کیلئے گولڈن آورز کی اہمیت مسلمہ ہے، صوبائی وزیر صحت نے فالج کے علاج کیلئے عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب کے ہر چلڈرن ہسپتال میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر بنانے کیلئے لائحہ عمل طے کر لیا گیا ہے، چاہتے ہیں کہ کسی مریض کو فالج کے علاج کیلئے بڑے شہر نہ جانا پڑے، خواجہ سلمان رفیق پروفیسر قاسم بشیر کی بریفنگ نے بریفنگ میں بتایاکہ 25 سال سے زائد العمر 4 میں سے ایک شخص فالج کا خطرہ ہوتا ہے، فالج کے پری ہاسپٹل،ہاسپٹل اور پوسٹ ہاسپٹل کیئر کیلئے آگاہی اورٹریننگ لازمی ہے۔مزید قومی خبریں
-
اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو 14مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے،آل پاکستان انجمن تاجران
-
وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
-
اپنے آئینی اورجائزحقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا کی معروف جید عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمدادریس کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پر افسوس
-
لفٹ گرنے سے 2 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مقدمہ درج
-
خواجہ عمران نذیر کی حج تربیتی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
-
پنجاب میں ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم پ کریک ڈاؤن، 13 افراد گرفتار
-
گورنرپنجاب سے ڈی ایس پیز کی ملاقات، شہداء کو خراج عقیدت
-
آپریشن بنیان مرصوص دنیا کی افواج کے لیے اسٹیڈی کیس بن چکا ہے،وزیراطلاعات پنجاب
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
مئی 2025ء کو بھارت نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.