ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں درجنوں ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اور نقدی اور دیگر سامان برآمد کرلیا
ہفتہ 25 اپریل 2026 17:11
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 66 گرام آئس، 120 گرام چرس اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک گرفتار ملزم سابقہ مقدمات میں بھی جیل جاچکا ہے۔ادھر تھانہ اورنگی ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 06 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں عمران، زبیر، شمس عالم، کامران، فیضان اور مجاہد عالم شامل ہیں۔ ان کے قبضے سے 150 پڑیاں گٹکا ماوا، 10 کلو سے زائد مال اور نقدی برآمد ہوئی۔تھانہ پیرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ساجد ولد مجاہد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے 30 پڑیاں گٹکا ماوا، 2 کلو سے زائد مال، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے ملزم ذیشان ولد سعید کو گرفتار کرکے 110 پڑیاں گٹکا ماوا، 7 کلو سے زائد مال اور نقدی رقم برآمد کرلی۔تھانہ مومن آباد پولیس نے کارروائی کے دوران شکیل احمد ولد رمضان کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 62 پڑیاں گٹکا ماوا، 4 کلو سے زائد مال اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔سرجانی پولیس نے تیسر ٹاؤن میں یاسر عرف گٹکا ڈون کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 04 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد میں یاسر، راشد، عبید اور ابراہیم شامل ہیں۔ پولیس نے فیکٹری سے 1050 پڑیاں تیار گٹکا ماوا، 15 کلو بھیگی چھالیہ، چونہ، تمباکو، پیکنگ ریپرز اور دیگر سامان برآمد کیا۔تھانہ سرجانی ٹان پولیس نے سیکٹر 7B میں قائم منی گٹکا فیکٹری پر کارروائی کرکے ملزم فضل ولد مظفر احمد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے چھالیہ، تمباکو، چونا اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق دوسرے روز جاری کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 22 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن میں 04 منشیات فروش اور 18 گٹکا فروش شامل ہیں۔ گرفتاریاں اورنگی، مومن آباد، اقبال مارکیٹ، پیرآباد، منگھوپیر، سرجانی اور گلشن معمار کے علاقوں سے عمل میں آئیں۔ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران 115 ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں اسٹریٹ کرمنلز، منشیات فروش، گٹکا فروش اور دیگر جرائم پیشہ افراد شامل ہیں۔ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جبکہ 02 اشتہاری و مفرور ملزمان بھی پکڑے گئے۔ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں اسلحہ، آئس، چرس، غیر ملکی گٹکا، 877 کلو چھالیہ، 3937 پڑیاں گٹکا ماوا، موبائل فونز، موٹرسائیکلیں، گاڑیاں اور نقدی رقم برآمد کی۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا کے ٹریفک حادثات میں دو بھائی اور لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق
-
ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی
-
ایف آئی اے ایبٹ آباد نے کینیڈا کا ورک ویزا دلانے کے نام پر لاکھوں روپے ہضم کرنے والے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا
-
میانوالی کے علاقہ چکڑالہ میں نماز کیلئے مسجد میں جاتے ہوئے ایک بزرگ کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.