وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جیکب آباد آمد؛ اعجاز جکھرانی کے بیٹے کی وفات پر اظہارِ تعزیت

زید خان جکھرانی کی نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت؛ آئی جی سندھ اور اہم وزراء کی فاتحہ خوانی

پیر 27 اپریل 2026 21:35

ڑ*جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2026ء) وزیر اعلی سندھ کی اعجاز جکھرانی سے بیٹے کی وفات پر تعزیت تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز جکھرانی کی جواں سالہ بیٹے کی وفات پر گزشتہ روز وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جیکب آباد پہنچ کر تعزیت کی اس موقع پر سید خورشید شاہ ،نوید قمر ،منظور وسان ،سعید غنی ،شبیر علی بجارانی بھی موجود تھے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو ،نادر مگسی ،خالد مگسی اور یگر نے بھی اعجاز خان سے فاتحہ خوانی کی اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی کے جواں سالہ بیٹے زید خان جکھرانی کی نماز جنازہ حمیدیہ ہائی اسکول میں ادا کی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی اور دینی تنظیموں کے رہنماؤں، عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی