میں شعیب اختر کا سامنا نہیں کرنا چاہتا، جیسن رائے

شعیب اختر پسند ہیں، میرے خیال میں ان کی بولنگ رفتار اور جارحانہ انداز شاندار تھا،انٹرویو

منگل 28 اپریل 2026 16:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2026ء) پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے انگلش بیٹر جیسن رائے نے کہاہے کہ میں شعیب اختر کا سامنا نہیں کرنا چاہتا۔پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے بیٹر جیسن رائے نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دئیے گئے۔میزبان نے پوچھا کہ آپ کے آل ٹائم پاکستان کے پسندیدہ بیٹرز اور بولرز کون ہیں۔

(جاری ہے)

جواب میں جیسن رائے نے کہا کہ شعیب اختر پسند ہیں، میرے خیال میں ان کی بولنگ رفتار اور جارحانہ انداز شاندار تھا، میں چاہوں گا کہ شعیب اختر کا سامنا نہیں کروں۔انہوں نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ناصرف شاندار کھلاڑی ہے بلکہ اچھا انسان بھی ہے۔انگلش بیٹر نے کہا کہ میں بابر اعظم کی بیٹنگ ٹکنیک اچھی ہے، میں اس سے ملا ہوں وہ بہت ہی اچھے طریقے سے ملتا ہے۔جیسن رائے نے ای این بیل کے کور ڈرائیو کو بہترین قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور بھارت کے شبھمن گل بھی بہترین کور ڈرائیو کھیلتے ہیں۔اوپنر بیٹر نے کہا کہ پُل شاٹ رکی پونٹنگ بھی بہترین کھیلتے تھے، کیون پیٹرسن بھی تیز بولنگ پر شاندار پُل شاٹ کھیلتے تھے لیکن میں پونٹنگ کا نام لوں گا۔