عذیر بلوچ کے خلاف دھماکہ خیز مواد کیس کا فیصلہ محفوظ

منگل 28 اپریل 2026 23:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2026ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے گینگ وار کے مبینہ سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف ایک اور مقدمے میں سزا یا بریت سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

مقدمہ لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے اور دھماکہ خیز مواد و غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات سے متعلق ہے۔ عدالت نے فیصلہ اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں سنانے کا اعلان کیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم عذیر بلوچ کی نشاندہی پر ہینڈ گرنیڈ اور کلاشنکوف برآمد ہوئی تھی۔ مقدمہ کلاکوٹ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔