جمعیت علماء اسلام کا بحری قزاقوں کے ہاتھوں اغوا پاکستانیوں کی فوری بازیابی کیلئے اقدامات کا مطالبہ

جمعرات 30 اپریل 2026 17:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2026ء) جمعیت علمائے اسلام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صومالیہ میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے جہاز اور پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ترجمان جے یوآئی اسلم غوری نے کہاہے کہ صومالیہ میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں ایم ٹی آنر 25 بحری جہاز کے اغوا ایک سنگین معاملہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بحری قزاقوں کے ہاتھوں بحری جہاز کے اغوا کو 10 دن گزر چکے ہیں مگر حکومت کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہاکہ جہاز اور اس کے عملے کی بازیابی میں تاخیر حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ10 پاکستانیوں کی جانیں خطرے میں، حکومت تماشائی بنی ہوئی ہے۔ترجمان نے کہاکہ جے یو آئی زبانی دعوں سے نہیں، عملی اقدامات سے قوم مطمئن ہوگی۔ ترجمان نے کہاکہ حکومت فوری طور پر مغوی عملے کی بحفاظت بازیابی یقینی بنائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :