پاکستان میں آسٹریا کے سفیر وولف گینگ اولیور کٹچیرا کی منیجنگ ڈائریکٹر این جی سی سے ملاقات ، توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

جمعرات 30 اپریل 2026 19:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2026ء) پاکستان میں آسٹریا کے سفیر وولف گینگ اولیور کٹچیرا نے منیجنگ ڈائریکٹر این جی سی انجینئر الطاف حسین ملک سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان کے توانائی اہداف کے حصول کے لیے بین الاقوامی شراکت داری کے فروغ کے حوالے سے این جی سی کے عزم کا اعادہ کیا ۔

ترجمان این جی سی کے مطابق جمعرات کو آسٹریا کے سفیر اور اینڈریٹز ہائیڈرو کے وفد نے این جی سی ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اینڈریٹز ہائیڈرو ایک عالمی شہرت یافتہ آسٹرین کمپنی ہے جو پاکستان کے ہائیڈرو پاور سیکٹر میں طویل عرصے سے کام کر رہی ہے۔ ملاقات کے دوران آسٹریا کے سفیر نے مستقبل میں توانائی کے شعبے کی ترقی کے لیے آسٹریا کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انجینئر الطاف حسین ملک نے آسٹریا کے سفیر اور وفد کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں مسلسل روابط اور دوطرفہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ این جی سی نے آسٹریا کے سفارتخانے کی جانب سے اس مثبت پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ این جی سی مستقبل میں بھی باہمی تبادلہ خیال اور تعاون کے تسلسل کی خواہاں ہے۔