طلبا کے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے ترین ایجوکیشن فائونڈیشن مکمل معاونت فراہم کریگی‘ جہانگیر ترین
حقیقی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب متوسط اور محروم طبقات کے بچوں کو بھی وہی سہولیات فراہم کی جائیں جو باوسائل طبقے کو حاصل ہیں
جمعرات 30 اپریل 2026 20:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حقیقی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب متوسط اور محروم طبقات کے بچوں کو بھی وہی سہولیات فراہم کی جائیں جو باوسائل طبقے کو حاصل ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء اگر بیرونِ ملک جامعات میں داخلہ حاصل کرتے ہیں تو ترین ایجوکیشن فائونڈیشن ان کی معاونت، رہنمائی اور ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی تاکہ باصلاحیت نوجوان عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔جہانگیر خان ترین نے مزید کہا کہ ہمارا مستقبل ہمارے طالب علم ہیں، انہیں جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی طارق محمود نے طلباء کو معیاری تعلیم کی سہولیات کی فراہمی پر جہانگیر خان ترین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو جدید اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے ان کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر ترین ایجوکیشن فائونڈیشن اکبر خان نے کہا کہ جہانگیر خان ترین کے تعاون سے مختلف اضلاع میں کمپیوٹر لیبز اور لائبریریز کے قیام کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لودھراں میں اسٹیٹ آف دی آرٹ آئی ٹی انسٹی ٹیوٹ ٹائیسر بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترین انسٹیٹیوٹ فار کمپیوٹر ایجوکیشن اینڈ ریسورسز کی تکمیل سے جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کی جدید علوم تک رسائی ممکن ہوگی۔تقریب میں مختلف تعلیمی و سماجی شخصیات نے شرکت کی جبکہ ترین ایجوکیشن فائونڈیشن کے نمائندگان بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
بالواسطہ امریکی ایرانی دوحہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت، قطر
-
دریائے کنہار میں ڈوبنے والا کروڑوں کا ویگو ڈالہ نکال لیا گیا
-
کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے واقعے کی رپورٹ حکام کو ارسال کردی گئی
-
پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں مزید اضافہ، حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی دگنی کردی
-
ملک کے متعدد علاقوں میں طوفانی بارشیں؛ مختلف حادثات میں 14 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
-
فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزاز سے نوازدیا گیا
-
مصنوعی ذہانت کے بے لگام گھوڑے کو قابو میں لانا کیوں ضروری؟
-
اے آئی کے فوائد و نقصانات پر بین الاقوامی پینل کی رپورٹ کا خیرمقدم
-
غزہ: اسرائیلی توسیع پسندی سے شہری اور امدادی کارکن مشکلات کا شکار
-
لاہور میں 112 چالان والی موٹرسائیکل پکڑی گئی
-
ستھرا پنجاب کے ورکر نے خودکشی کی، ایک بزرگ کے پاس کفن کیلئے پیسے نہیں تھے لیکن مریم اورنگزیب متکبرانہ انداز میں کہتی کہ جہازخریدا ہے
-
مشیر سیاحت خیبرپختون خواہ ملک عدیل اقبال کا سوات میں کشتی الٹنے سے6 افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.