پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی حکومت نے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ دئیے

جمعہ 1 مئی 2026 13:39

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2026ء) پہلگام فالس فلیگ کے بعد ہندوتوا نظریہ کے زیر اثرمودی کی بھارتی حکومت نےجموں وکشمیر میں مسلمانوں پر جاری ظلم و بربریت میں اضافہ کیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مودی حکومت نے دہشتگردی کو جواز بنا کرہندوتوا غنڈوں کوکشمیری مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے کی کھلی چھوٹ دےدی ہے ۔

پہلگام حملے کے بعد مودی کی سفاکیت میں اضافہ جموں و کشمیر میں جاری وحشیانہ انسانی جرائم کا ایک تسلسل ہے۔جموں و کشمیر میں مودی حکومت انسدادِ دہشتگردی کے کالے قوانین کو کشمیریوں کی سیاسی آواز دبانے کیلئے بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔سیاسی تجزیہ کارو ں کے مطابق جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے گھروں کی مسماری، املاک کی ضبطی اور خواتین سے ہراسانی کے واقعات نام نہاد بھارتی جمہوریت پر بدنما داغ ہیں۔

(جاری ہے)

انتہا پسند بی جے پی نے مسلمانوں کو جموں و کشمیر سے بے دخل کرنے کیلئے سرعام قتل کی دھمکیاں دیں ۔کشمیر ی حریت رہنما ئوں نے 2ہزار سے زائد کشمیریوں کی غیر قانونی گرفتاریوں اور پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیاہے ۔عالمی ماہرین نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ہندوتوا پالیسیوں کے نفاذ کو مسلمانوں کی منظم نسل کشی قرار دے دیا ہے۔ مودی حکومت نے کشمیریوں کے خلاف ریاستی جبر کو مزید بڑھاتے ہوئے بھارت میں کشمیری طلبا کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر بہیمانہ مظالم بھارت کی شرمناک تاریخ کا سیاہ باب ہیں ۔