پاکستان مسلم لیگ نے گلگت بلتستان انتخابات 2026 کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین مقرر ،پارٹی کی سینئر قیادت و مرکزی رہنما بھی بورڈ میں شامل ،نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 2 مئی 2026 14:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2026ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے گلگت بلتستان انتخابات 2026کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے کر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو پارلیمانی بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ پارٹی کی سینئر قیادت اور مرکزی رہنما بھی بورڈ میں شامل ہیں۔

سیکرٹری جنرل طارق حسن، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین، چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد سمیت دیگر رہنما بورڈ کا حصہ ہوں گے۔گلگت بلتستان کے صدر دل افراز خان اور ایم پی اے تاشفین صفدر کو بھی پارلیمانی بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک بطور ممبر بورڈ میں شامل ہیں جبکہ صدر شعبہ خواتین مسز فرخ خان، صدر یوتھ ونگ کامران عثمانی اور حافظ عقیل جلیل کو بھی ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ کے صوبائی صدور، فیڈرل کیپٹل کے صدر اور بلوچستان کے جنرل سیکرٹری بھی پارلیمانی بورڈ کا حصہ ہوں گے۔پارلیمانی بورڈ امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا مجاز ہوگا جبکہ چیئرمین پارلیمانی بورڈ کا فیصلہ حتمی تصور کیا جائے گا۔ ترجمان مسلم لیگ کے مطابق پارٹی 8 مئی تک امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے گی۔