رانا ثناء اللہ ، اعظم نذیر تارڑ ،طارق فضل چوہدری اورحمزہ شہبازکی جیکب آباد آمد

میر اعجاز حسین جکھرانی سے ان کے صاحبزادے کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

ہفتہ 2 مئی 2026 17:00

جیک آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2026ء) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،وزیراعظم کے مشیرو مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ ، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اورپنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف ہفتہ کو جیکب آباد پہنچے، جہاں شاہ محمد شاہ، راجا انصاری، خالد شیخ، کھیل داس کوہستانی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شہباز ایئربیس پر ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وفد بعد ازاں جیکب آباد میں جکھرانی ہاؤس پہنچا، جہاں انہوں نے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی سے ان کے صاحبزادے میر زید حسین جکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔