تحریک تحفظ آئین ، پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی ،آئین کے تحفظ کیلئے تحریک شروع کرنے کا اعلان
مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے، ایسی ہر کوشش کی مزاحمت کرینگے، آ پ مائنس کرنے والے ہوتے کون ہیں جلسے جلوس نکالیں گے ، پر امن رہیں گے ،ہمارا راستہ روکا گیا تو یاد رکھو عوام جیت جاتے ہیں،وارننگ دے رہے ہیں ہمارا راستہ نہ روکنا ہم خانہ جنگی نہیں کریں گے، ہمیں جدو جہد نہ کرنے دی گئی تو پھر ہم کہیں گے جیلیں کھول دیں ، آپ کی جیلیں بھر جائیں گی عمران خان کی رہائی کے لئے اجلاس کے بعد محمود اچکزئی ، سلمان اکرم راجہ ، اسد قیصر ، لطیف کھوسہ کی مشترکہ پریس کانفرنس
ہفتہ 2 مئی 2026 19:40
(جاری ہے)
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ تمام ادارے برباد ہو چکے ہیں، دنیا میں کہیں نہیں سنا کہ کسی پارٹی کا انتخابی نشان لے لیا جائے،بانی چیئرمین پی ٹی آئی اس ملک کا سب سے مقبول لیڈر ہے، یہاں آج وفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں ۔
ہم کہتے ہیں پاکستان میں منتخب پارلیمنٹ ہو، طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو ، فیصلے منتخب پارلیمنٹ کرے ، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، ہم لڑائی جھگڑے والے لوگ نہیں ہیں۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف ، شہباز شریف ، آصف زرداری، عمران خان بڑے آدمی ہوں گے لیکن سب سے بڑا پاکستان ہے ، ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ گلی گلی جائیں گے،ہم اداروں سے کہتے ہیں کہ سیاست آپ کا کام نہیں ۔انہوں نے کہا کہ انہوںنے کہا کہ مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے، ایسی ہر کوشش کی مزاحمت کریں گے ۔ آ پ مائنس کرنے والے ہوتے کون ہیں،ہم جلسے جلوس نکالیں گے ، ہم پر امن رہیں گے اور اگر ہمارا راستہ روکا گیا تو یاد رکھو عوام جیت جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم وارننگ دے رہے ہیں کہ ہمارا راستہ نہ روکنا،ہم خانہ جنگی نہیں کریں گے، ہمیں جدو جہد نہ کرنے دی گئی تو پھر ہم کہیں گے کہ جیلیں کھول دیں ، آپ کی جیلیں بھر جائیں گی، آپ کو جیلوں میں جگہ نہیں ملے گی ۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سیاست کا واحد محور یہ ہے کہ ہم بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں،ہم آخری دم تک عمران خان کے ساتھ وفا نبھائیں گے، کیونکہ آج عمران خان کے ساتھ پاکستانی قوم کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ پاکستانی قوم کو جھٹلایا جا سکتا ہے، اس ملک میں حرمت کو دھتکارا جا سکتا ہے، یا اس ملک میں آواز کو دبایا جا سکتا ہے تو وہ بے وقوف ہے، ایسا ہرگز نہیں ہوگا،تاریخ گواہ ہے کہ عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور عوام کا یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا۔انہوںنے کہا کہ آج عمران خان کی رہائی اور ان کی صحت سے بڑھ کر ہمارے لیے کچھ اہم نہیں،ہم آج پاکستان کے ہر مزدور اور ہر کسان سے کہتے ہیں کہ تمہارا مستقبل، تمہاری حقیقی آزادی، عمران خان کی آزادی سے منسلک ہے،ہم نے اکٹھے لڑنا ہے، ہم نے تمہاری آزادی کے لیے لڑنا ہے، تمہارے روزگار کے لیے لڑنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ہماری سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے، مزید گفتگو بھی ہوگی،عمران خان نے محمود خان اچکزئی پر اعتبار اور بھروسہ کیا ہے۔ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بنانے کا فیصلہ عمران خان کا ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان کا مجھے حکم ہے کہ میں محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سے مشاورت اور رہنمائی لوں ،ہم ان کی رہنمائی اور مشاورت سے آگے بڑھیں گے، ہم ایک ایسی جماعت ہیں جو تاریخ کا شعور رکھتی ہے، تاریخ کو سمجھتی ہے اور جانتی ہے کہ آج پاکستان کہاں کھڑا ہے،ہم جانتے ہیں کہ آج پاکستان کی معیشت کی کیا حالت ہے۔انہوںنے کہاکہ آج کسان رو رہا ہے، مزدور بیروزگار ہے اور بے روزگاری پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، آج ایک بے حس حکومت ہے جو عیاشیاں کر رہی ہے، جہاز خرید رہی ہے، دنیا سے تعریفیں سمیٹ رہی ہے لیکن مزدور کا چولہا نہیں جل رہا۔ پورے پاکستان میں مزدور اپنی جائز اجرت مانگتا ہے مگر اسے اجرت نہیں ملتی،نوجوان کو روزگار نہیں ملتا، مزدور کے بچے کو تعلیم نہیں ملتی اور نہ ہی صحت کی سہولتیں میسر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کی رہنمائی میں یہ جنگ لڑنی ہے اور اس جنگ کو لڑنے کے لیے ہم موجود ہیں،ہم کبھی اس میدان سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم ڈٹے ہوئے ہیں۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنمائوں نے آئین کے تحفظ اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے جلسے جلوس کرنے کااعلان کیا۔اسد قیصر نے کہا کہ پنجاب میں کسانوں کا استحصال ہو رہا ہے، ہم کسانوں کے ساتھ ہیں، کسان تنظیموں کے پاس جائیں گے، ان کو اپنے ساتھ انگیج کریں گے، کسانوں کے ساتھ مل کر تحریک چلائیں گے ، یہ پارٹی عمران خان کی ہے،اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ بانی کی جگہ لے سکتا ہے تو وہ غلط فہمی میں ہے،ہماری جدوجہد پرامن ہوگی،جدوجہد کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔مزید اہم خبریں
-
ٹریفک حادثات میں سالانہ تقریباً بارہ لاکھ ہلاکتوں پر ورکنگ گروپ کا قیام
-
کھیلوں میں یکساں مواقع کے لیے نسلی امتیاز اور نفرت کا خاتمہ ضروری
-
یوکرین جنگ میں شدت، ہلاکتوں اور شہری املاک کے نقصان میں اضافہ
-
ہنٹا وائرس قابو میں جبکہ ایبولا کا پھیلاؤ جاری، ڈبلیو ایچ او چیف
-
ایران جنگ: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی خطے اور دنیا کے لیے تباہ کن، یو این
-
بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خط، املاک کی سستے داموں نیلامی روکنے کی اپیل
-
غیرملکی متاثرہ خواتین کو ملک سے باہر بھیج دیا گیا ،مطلب یہ ہے کہ کیس ختم ہوگیا ہے
-
میں اب خیریت سے ہوں
-
کیس میں اچھی چیز یہ ہوئی کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت ہدایت کی کہ متاثرہ خواتین کیس کو قانون کے مطابق میرٹ پر دیکھا جائے
-
متاثرہ دو خواتین کا مجسٹریٹ کی عدالت میں ریکارڈ کردہ بیان انتہائی رونگٹے کھڑے کردینے والا ہے
-
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ہفتہ وار18 افراد کی ملاقات کے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے
-
وزیراعظم شہبازشریف، شہید آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کے بعد استنبول روانہ ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.