ں*مزدور طبقہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہی: چوہدری سرفراز احمد ہندل

م*یومِ مزدور کی تقریب: محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور جبری مشقت کے خاتمے کا مطالبہ

ہفتہ 2 مئی 2026 20:20

w جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2026ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے ریجنل چیئرمین چوہدری سرفراز احمد ہندل نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں مزدور طبقہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،صنعتی ترقی، زرعی پیداوار، تعمیراتی سرگرمیوں اور خدمات کے شعبے میں محنت کشوں کی انتھک محنت ہی قومی ترقی کی بنیاد ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزدوروں کے عالمی دن پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آل پاکستان واپڈا ہائیڈر و الیکٹرک ورکرز یونین کے عہدیداران، نمائندگان، فیسکو ملازمین، مختلف مزدورتنظیموں کے رہنماؤں اور لیبر کی بہت بڑی تعدا د نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ یوم مزدور کی تاریخ ہمیں اس جدوجہد کی یاد دلاتی ہے جو مزدوروں نے اپنے بنیادی حقوق، بہتر اجرت، محفوظ کام کے ماحول اور مناسب اوقار ت کا ر کے حصول کے لیے کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ دن اس عہد کی تجدید کا بھی تقاضا کرتا ہے کہ ہم محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اجتماعی اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔اس موقع پر میاں ساجد حسین کنونیئر میٹر ریڈنگ ونگ فیسکو، نور محمد بھریوں زونل چیئرمین میانوالی سرکل، شہباز واہگرازونل سیکرٹری میانوالی سرکل، واحد عظیم زونل چیئرمین ٹوبہ سرکل، منیر صمیم چیئرمین فیسکو ہیڈ کوارٹر، زبیررندھاوا، شہباز گل، میاں عثمان زونل چیئرمین انٹرنل آڈٹ، محمد نعیم، ودیگر عہدیدارن نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت، نجی شعبے، مزدور تنظیموں اور سول سوسائٹی پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مل کر ایسی پالیسیاں تشکیل دیں جو محنت کشوں کے حقوق کا مؤثر تحفظ کریں۔

انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں محنت کشوں کی تنظیم سازی کو موثر کرانے، کام پر انہیں حادثات و پیشہ وارانہ بیماریوں سے تحفظ، ملک میں جبری محنت کا خاتمہ، محنت کشوں کیلئے بنائے گئے مروجہ قوانین پر عملدرآمد،بے روزگار ی کے خاتمے، کمسن بچوں سے جبری مشقت، خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کا خاتمہ اور محنت کشوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ضروری اقدامات اٹھائی