اسلام آباد پولیس کے 4 ماہ میں 685 سرچ آپریشنز ،ہزاروں افراد کی چیکنگ، منشیات اور اسلحہ برآمد

ہفتہ 2 مئی 2026 20:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2026ء) اسلام آباد پولیس کے سال 2026 کے پہلے چار ماہ میں 685 سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز، ہزاروں افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ، منشیات اور اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی نگرانی میں مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کیے گئے۔

(جاری ہے)

ان کارروائیوں کے دوران 65,581 افراد، 28,603 گھرانوں، 2,596 ہوٹلوں، 7,688 دکانوں، 22,595 موٹر سائیکلوں اور 8,034 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔مزید جانچ کیلئے 370 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں، 3,348 مشکوک افراد، 2,025 موٹر سائیکلوں اور 113 گاڑیوں کو تھانہ جات منتقل کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان سے 7 کلو چرس، 6 کلو ہیروئن، 5 کلو آئس، 87 بوتل شراب، 6 خنجر، 12 کلاشنکوف، 11 بندوقیں، 68 پستول اور 3,334 روند ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ان آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور سکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی کہ مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن "پکار 15" پر دیں۔