قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن قائم کرنے کی ضمانت دیتا ہوں
فوجی اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، تمام وسائل کے باوجود امن قائم کرنے میں ناکامی تشویشناک ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 2 مئی 2026
19:49
(جاری ہے)
صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس میں ایکشن ان ایڈ آف سول پاور جیسے کالے قانون کو واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ صوبائی حکومت نے ان 970 افراد کی لسٹ مانگی، خطوط لکھے مگر کوئی جواب موصول نہیں ہوا، زیر حراست افراد کی فہرست موجود ہو تو ہر شخص کا مکمل حساب رکھا جا سکتا ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے الزام عائد کیاکہ 22 بڑے فوجی آپریشنز اور 14 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہو چکی ہیں، تمام وسائل کے باوجود امن قائم کرنے میں ناکامی تشویشناک ہے، امن کے قیام میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتے، یہی وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو سو دن میں امن قائم کرنے کی ضمانت دیتا ہوں۔ ہم پرامن لوگ ہیں اور ظلم کے خلاف اپنی جدوجہد پرامن طریقے سے جاری رکھیں گے، قبائلی نوجوانوں کو اشتعال کی طرف دھکیلا جا رہا ہے تاکہ انہیں نشانہ بنایا جا سکے، ہم ہر حال میں اپنی جدوجہد پرامن رکھیں گے، جو قانون اور آئین کی پاسداری نہیں کرتے ہمیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ جب فاٹا انضمام ہوا تو ہمارے ساتھ 100 ارب روپے سالانہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، اس مد میں ضم اضلاع کے 800 ارب روپے بنتے ہیں جن میں سے صرف 168 ارب روپے دیئے گئے، اگر ضم اضلاع کی آبادی کا حصہ شامل کیا جائے تو این ایف سی میں خیبرپختونخوا کا حصہ 14.6 سے بڑھ کر 19 فیصد ہو جائے گا، تشکیل دیا جانے والا جرگہ ان مالی اور آئینی حقوق کے لیے بھی جدوجہد کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ایس ایل 2026 کا فائنل: حیدرآباد کنگز مین اور پشاور زلمی مقابلے کے لیے تیار
-
پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف بھی بھرپور آواز اٹھائیں گے
-
قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن قائم کرنے کی ضمانت دیتا ہوں
-
حکومت صرف 1 ماہ میں عوام کی جیبوں سے اضافی 180 ارب نکالنے کیلئے تیار
-
ذی الحجہ کا چاند کس دن باآسانی نظر آ جائےگا؟
-
ایران کے جدیدترین” عرش ٹو“ کاماکازی ڈرون کی تہران میں عوامی نمائش
-
ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تو عربوں کے شاہی محلات محفوظ نہیں رہیں گے.تہران کی وارننگ
-
جرمن چانسلر کے ساتھ لفظی جنگ ‘ٹرمپ نے جرمنی سے پانچ ہزارفوجی واپس بلانے کا اعلان کردیا
-
ٹرمپ کا یورپی یونین سے گاڑیوں کی درآمد پر ٹیرف 25 فیصد تک بڑھانے کا اعلان
-
پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین کا عمران خان کی رہائی کیلئے جلسے جلوس کرنے کا اعلان
-
ناکام بیل آﺅ ٹ کے بعد سستی امریکی فضائی سروس سپرٹ ایئرلائنز 34 برس بعد بند
-
چین و امریکا کے تعلقات صرف آبنائے ہرمز تک محدود نہیں. اقوام متحدہ میں چینی مندوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.