امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر نے عدنان رزاق کو راولاکوٹ سے امیدوار نامزد کر دیا

جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں تمام سیٹوں پر امیدوار سامنے لائے گی،ڈاکٹر مشتاق

اتوار 3 مئی 2026 13:15

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) جماعت اسلامی آزاد جموں گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر مشتاق نے شہر راولاکوٹ سے عدنان رزاق کو امیدوار نامزد کر دیا جماعت اسلامی کے ورکرز کا عدنان رزاق کو کامیاب کروا کر اسمبلی ممبر بنانے اور موروثی سیاست ختم کرنے دو ہاتھ کھڑے کر کے ڈاکٹر مشتاق کو حلف ڈاکٹر مشتاق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں تمام سیٹوں پر امیدوار سامنے لائے گی جماعت اسلامی کے امیدوار ان نمایاں کامیابی حاصل کر کے ریاست جموں کشمیر کے دونوں خطوں میں نمائندہ حکومت کی تشکیل کر کے حکومت کو اس ادھورے مشن کی تکمیل پر گامزن کریں گے جس کی خاطر ہمارے اسلاف نے قربانیاں دی تھیں بیس کیمپ کو ریس کیمپ سے واپس اصل کی طرف لوٹا یا جائے گا عوامی حقوق کی تحریک میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کا کردار قابل تحسین ہے مگر حقوق کی آڑ میں نظریاتی تخریب کاری کا کھیل اب مزید نہیں کھیلنے دیں گے نظریات ہر ایک کی قدر ضروری ہے مگر مخصوص نظریے کو فروغ دینے نہیں دیا جا ئے گا مسلح افواج پاکستان ہیں تو کشمیر بھی ہے راولاکوٹ کا ہر گھر شہیدوں کا وارث ہے اس وراثت کا حق اسی صورت ادا ہوگا کہ جماعت اسلامی کے امیدوار کو بھاری مینڈیٹ دے کر اسمبلی بھیجا جائے ہم موروثیت اور تھانیداری کے بجائے میرٹ کی سیاست کے قائل ہیں راولاکوٹ میں جماعت اسلامی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ سید علی گیلانی کا نعرہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے آج ہر کشمیری کے دل کی آواز ہے الحاق پاکستان کی تحریک کو کامیاب کر کے ہی ہم باوقار زندگی گزار سکتے ہیں اس موقع پر صدر آزاد کشمیر کے انتخاب میں تاخیر کو سازش قرار دیا اور کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق اس آئینی منصب پر فوری مستقل صدر ریاست کا انتخاب جمہوری قدروں کو سامنے رکھتے کیا جائے مقررین نے کہا کہ مہاجرین کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا دنیا کی کوئی طاقت مہاجرین کی نشستوں کو ختم نہیں کر سکتی جماعت اسلامی کسی اتحاد کے بغیر میدان میں اترے گی اور موروثیت اور سرمائے کی سیاست کو ووٹ کے ذریعے ختم کر کے انقلاب برپا کرے گی۔