روس کا یوکرائنی شہر خرسون پرڈرون حملہ،دوافرادہلاک

فوج کی پیش قدمی جاری،یوکرائن کے علاقے سومی کے ایک گائوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ،روسی وزارت دفاع

اتوار 3 مئی 2026 14:45

کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) یوکرین کے مختلف شہروں میں روسی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جنوبی شہر خرسون میں ڈرون حملے کے نتیجے میں شہری ٹرانسپورٹ کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔ اس کے علاوہ ڈنیپرو، اوڈیسا، سومی اور خارکیف میں بھی حملوں کی اطلاعات ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ یوکرینی حکام کے مطابق ایک ڈرون حملے میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا، تاہم بجلی کی فراہمی بعد میں بحال کر دی گئی۔

(جاری ہے)

مزید برآں یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ اس نے روس کے تواپسے بندرگاہ کو گزشتہ 16 دنوں میں چوتھی بار نشانہ بنایا ہے۔ادھر روسی وزارت دفاع کا کہناتھا کہ اس کی افواج نے محاذ پر پیش قدمی کرتے ہوئے سومی کے علاقے میں ایک گاں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جبکہ ڈونیتسک ریجن میں بھی پیش رفت کا دعوی کیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ میں بیلاروس کا ممکنہ کردار خطے کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتا ہے، جبکہ حملوں میں شدت آنے سے تنازع کے مزید پھیلنے کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔