پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت صوبہ بھر میں سڑکوں کے جال بچھا رہی ہے، رانا منور غوث

اتوار 3 مئی 2026 14:52

سرگودھا -03 مئی (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2026ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت صوبہ بھر میں سڑکوں کے جال بچھا رہی ہے جس سے نہ صرف سفر میں آسانی ہو گی بلکہ کاروباری حوالے سے بھی سود مند ثابت ہوں گی ۔ ان خیالات کا اظہارچئیرمین زکوٰۃ پنجاب و ممبر صوبائی اسمبلی رانا منور خان غوث نےاپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ تحصیل سلانوالی کے چک 136 جنوبی سے پل قصائیاں تک کارپٹ روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے جس سے علاقے میں سفری سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس اہم سڑک کی تعمیر سے چک 136، جنوبی، 64 جنوبی، 63 جنوبی، 62 جنوبی، 61 جنوبی، 50 جنوبی ، 49 جنوبی، 60 جنوبی، 48 جنوبی اور 58 جنوبی کے رہائشیوں کو بڑی سہولت میسر آئے گی۔ اس کے علاوہ تحصیل سلانوالی سے فیصل آباد آنے جانے والے مسافروں اور مال برداری کیلئے بھی یہ منصوبہ انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا ۔ رانا منور غوث نے کہا کہ عوام کو سڑک کی خستہ حالی کے باعث طویل عرصے سے مشکلات کا سامنا تھا، تاہم پختہ روڈ کی تعمیر سے نہ صرف سفر کا وقت کم ہوگا بلکہ آمدورفت بھی محفوظ اور آرام دہ ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔