ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کے علاوہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے؛ الرٹ جاری

Sajid Ali ساجد علی اتوار 3 مئی 2026 13:20

ملک کے مختلف علاقوں میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2026ء) ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی گئی۔ این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کا امکان ہے، اس دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، گوجر خان، جہلم، سیالکوٹ، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، نارووال، لیہ، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، لاہور، فیصل آباد اور ساہیوال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

مزید یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ گلگت، اسکردو، ہنزہ، نگر، غذر، دیامر، استور، گھانچے، شگر، کھرمنگ، مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، حویلی، پونچھ، راولاکوٹ، کوٹلی، میرپور اور بھمبر میں بارش کا امکان ہے، صوبہ خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ایبٹ آباد، ڈی ائی خان، بنوں، مالم جبہ اور دیر میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔