ل* پاکستانی سفارتخانے میں سالانہ "پاسپورٹ ڈی سی" اوپن ہاؤس ایونٹ کا شاندار انعقاد

طبلہ، ہارمونیم، بانسری اور ڈھول کی مسحور کن دھنوں نے واشنگٹن میں پاکستانی موسیقی کے رنگ بکھیر دیے

اتوار 3 مئی 2026 17:15

واشنگٹن ڈی سی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2026ء) پاکستانی سفارتخانے میں سالانہ "پاسپورٹ ڈی سی" اوپن ہاؤس ایونٹ کا شاندار انعقاد، ہزاروں افراد کی سفارت خانے آمدایونٹ میں پاکستان کی منفرد تاریخ، متنوع ثقافت اور لذیذ کھانوں کی عالمی سطح پر پذیرائی بین الاقوامی ثقافتوں کے جشن میں واشنگٹن میں مقیم 68 ممالک کے سفارت خانوں نے اپنے دروازے عوام کے لیے کھول دیے۔

پاکستانی سفارت خانے میں دنیا بھر سے آئے ہوئے ہزاروں متنوع مہمانوں اور سیاحوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے ملک کی خوبصورتی، بے مثال فنون لطیفہ اور بھرپور ثقافتی ورثے کی دلکش نمائش کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں امریکہ کے 250 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی ڈیکوریشن اور پاک امریکہ دوستی کی جھلکیاں نمایاں عالمی شہرت یافتہ ٹرک آرٹ، نفیس ملبوسات اور دستکاری کے شاہکار شرکا کی توجہ کا مرکز رہے مختلف سٹالز پر خوشبوں، قیمتی پتھروں، زیورات اور روایتی کھانوں کے ذریعے ملکی ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی کھانوں اور روایتی ذائقوں نے غیر ملکی مہمانوں کے دل جیت لیے اردو خطاطی اور مہندی کے اسٹالز پر غیر ملکی مہمانوں کی گہری دلچسپی اور غیر معمولی رش طبلہ، ہارمونیم، بانسری اور ڈھول کی مسحور کن دھنوں نے واشنگٹن میں پاکستانی موسیقی کے رنگ بکھیر دیے۔سفارت خانے میں پاکستان کی سیاحت، معاشی صلاحیت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر مبنی دستاویزی فلموں کی بھی نمائش پاکستانی موسیقی اور لوک فن پاروں کے ذریعے مہمانوں کو ملک کی روح اور رنگوں سے روشناس کرایا گیا پاسپورٹ ڈی سی کے شرکا کے لیے پاکستانی سفارت خانے کا دورہ رنگوں، آوازوں اور روایتی مہمان نوازی کا ایک یادگار سفر ثابت ہوا۔