اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں کو خالی کرنے کا نیا انتباہ

حزب اللہ جنگجوئوں یا ان کی تنصیبات کے قریب موجودشہریوں،عمارتوں کو خطرہ ہوگا،بیان

اتوار 3 مئی 2026 18:50

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے رہائشیوں کیلئے ہنگامی انتباہ جاری کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو خالی کر دیں اور کھلے علاقوں کی جانب کم از کم ایک ہزار میٹر کا فاصلہ اختیار کریں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج نے اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ حزب اللہ کے خلاف آپریشن کر رہی ہے کیونکہ اس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔فوج نے انتباہ جاری کیا کہ کوئی بھی شخص جو حزب اللہ کے جنگجوں یا ان کی تنصیبات کے قریب موجود ہو گا اسے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔