کراچی،سینڈزپٹ پر نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش منوڑہ سے مل گئی

اتوار 3 مئی 2026 20:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) سینڈزپٹ کے مقام پرسمندرمیں نہاتے ہوئیڈوب کرلاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش منوڑہ سے مل گئی۔تفصیلات کے مطابق ماڑی پورتھانے کے علاقے منوڑہ قبرستان کے عقب میں سمندرسیایک نوجوان کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے، متوفی نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی۔متوفی نوجوان کی شناخت 23 سالہ عامرولد رمضان کے نام سے کی گئی۔

(جاری ہے)

متوفی نوجوان لیاری آگراتاج کالونی کا رہائشی تھا۔ایس ایچ اوماڑی پوراسلم خان کے مطابق متوفی نوجوان ہفتے کوفیملی کے ہمراہ پکنک پرسینڈزپٹ پرآیا تھا جہاں سمندرمیں نہاتے ہوئے لا پتہ ہو گیا تھا اوررات گئے متوفی نوجوان کے اہلخانہ نے پولیس کوواقعے کی رپورٹ درج کرائی تھی اوراتوارکونوجوان کی ڈوبی ہوئی لاش علاقے منوڑہ قبرستان کیعقب میں سمندرسے ایدھی فاونڈیشن کے رضا کاروں نے نکالی۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔