ساہیوال، ایل پی جی کے دوکاندارکا اغوا ،نا معلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 3 مئی 2026 22:35

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) جی ٹی روڈ غلہ منڈی ایل پی جی کے دوکاندار عابد رضا کو اغوا کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ غلہ منڈی پر دوکاندار کاشف رضا اپنے چھوٹے بھائی عابد رضا کو دوکان پرچھوڑ کر گھر چلے گیا شام کو دوکان بند کر کے اس کا بھائی عابد رضا گھر آرہا تھا تو راستہ سے نا معلوم ملزموں نے اغواکر لیا اور اس کا موبائل بھی بند کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس غلہ منڈی نے کاشف رضا کی مد عیت میں نامعلو م ملزموںکے خلاف مقدمہ 365 ت پ درج کر لیا ابھی تک ملزموں کا سراغ نہیں چل سکا اور نہ ہی دوکاندار بازیاب ہو سکا ہے۔