کراچی شدید گرم اور خشک موسم، آج مئی کے معمول سے پانچ درجے زیادہ گرمی ریکارڈ

کراچی میں منگل سے درجہ حرارت میں کچھ کمی کا امکان ہے، منگل کو درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اتوار 3 مئی 2026 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) کراچی گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اتوارکو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ درجہ حرارت مئی کے معمول کے درجہ حرارت سے 5 سینٹی گریڈ زائد رہا، شہر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت گلستان جوہر میں 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق جناح ٹرمینل پر 41.4، ماڑی پور 40 اور شارع فیصل پر 39.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکو بھی موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، دن میں شمال مغرب سے گرم ہوائیں چل سکتی ہیں، شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں منگل سے درجہ حرارت میں کچھ کمی کا امکان ہے، منگل کو درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔