شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ اور آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے ریلی

پیر 4 مئی 2026 13:11

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2026ء) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں اساتذہ، طلبہ اور انتظامیہ کی جانب سے’’معرکہ حق‘‘ کی پہلی سالگرہ اور ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی اور پاکستان کے حق میں پُرجوش نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

شرکانے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک افواج نے بھارت کی جارحیت اور ہائبرڈ جنگ کا موثر اور بھرپور جواب دے کر دشمن کے عزائم ناکام بنا دیے۔

انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران پاک فضائیہ نے بری اور بحری افواج کے ساتھ مل کر مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے دشمن کی اہم فوجی تنصیبات، براہموس میزائل سائٹس اور دفاعی نظام کو نشانہ بنایا، جس سے دشمن کا غرور خاک میں مل گیا۔ ریلی کے اختتام پر ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔