آبنائے ہرمز پر کشیدگی برقرار، تیل کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی

پیر 4 مئی 2026 18:15

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کے منصوبے کے اعلان کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مستحکم ہیں اور کسی بڑی کمی کا رجحان سامنے نہیں آیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت پیر کی صبح 108.11 ڈالرز فی بیرل رہی، جس میں صرف 0.06 فیصد کمی دیکھی گئی۔سرمایہ کار ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے سے زیادہ پرامید نہیں کیونکہ اس کی تفصیلات واضح نہیں ہیں۔واضح رہے کہ امریکی فوج نے کہا ہے کہ وہ جہازوں کی مدد کرے گی اور اس کے لیے جنگی بحری جہاز، 100 سے زائد طیارے اور 15000 اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاہم براہِ راست بحری حفاظت کا ذکر نہیں کیا گیا۔