Live Updates

وارننگ نظر انداز کرنے والے امریکی جہاز پرایران کا حملہ

آبنائے ہرمز میں امریکی جہاز کو 2 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا،امریکہ کی تردید

پیر 4 مئی 2026 18:15

واشنگٹن /تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2026ء) آبنائے ہرمز میں امریکی جہاز کو 2 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایرانی وارننگ نظر انداز کرنے والے امریکی جہاز پر حملہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حملے کے بعد امریکی جہاز نے اپنا سفر روک دیا ہے، امریکی جہاز پسپائی اختیار کرنے اور علاقے سے بھاگنے پر مجبور ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ایران نے اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز سے کوئی بھی بغیر اجازت نہیں گزر سکتا، ایران کا کہناتھاکہ ہدایات نظرِ انداز کرنے والے جہاز کو فوج فیصلہ کن جواب دے گی۔ایرانی فوج کا کہنا تھاکہ امریکی جہاز پر میزائل حملے میں نقصانات کی تاحال تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں امریکی صہیونی ڈسٹرائزر کے داخلے کو روک دیا ہے۔دوسری جانب سینئر امریکی عہدیدار نے امریکی جہاز کا ایرانی میزائل کا نشانہ بننے کی خبر کی تردید کر دی۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات