Live Updates

پاسدارانِ انقلاب نے ایرانی فوج کے زیرِ کنٹرول آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کر دیا

پیر 4 مئی 2026 18:15

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2026ء) ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز کی بحریہ نے ایرانی فوج کے زیرِ کنٹرول آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کر دیا۔جاری کردہ نئے نقشے میں آبنائے ہرمز کے جنوب کی جانب ایران میں کوہِ مبارک اور متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے جنوب کے درمیان ایک خط واضح ہے۔

(جاری ہے)

مغرب کی جانب ایران میں جزیرہ قشم کے آخری حصے اور متحدہ عرب امارات میں ام القوین کے درمیان خط کھینچا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ایران نے آبنائے ہرمز میں آج امریکی جہاز پر بھی حملہ کر دیا۔آبنائے ہرمز میں امریکی جہاز کو 2 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے، آبنائے ہرمز میں ایرانی وارننگ نظر انداز کرنے والے امریکی جہاز پر حملہ کیا ہے۔ ایران نے اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز سے کوئی بھی بغیر اجازت نہیں گزر سکتا، ہدایات نظرِ انداز کرنے والے جہاز کو فوج فیصلہ کن جواب دے گی۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات