لبنان میں جنگ بندی ممکن نہیں، اسرائیل نے معاہدے پر عمل نہیں کیا، نعیم قاسم

لبنان میں اسرائیل کے اثر و رسوخ کو روکنے کے لیے مسلح مزاحمت جاری رکھی جائے گی،بیان

پیر 4 مئی 2026 18:15

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2026ء) حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے تسلسل کے باعث لبنان میں کسی بھی قسم کی جنگ بندی ممکن نہیں، لبنان اب بھی مسلسل اسرائیلی حملوں کی زد میں ہے۔

(جاری ہے)

نعیم قاسم نے اپنے تازہ بیان میں کہاکہ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے کسی ایک نکتے پر بھی عمل درآمد نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے حق میں ہے تاہم براہِ راست مذاکرات اسرائیلی وزیرِ اعظم کے لیے بلاجواز رعایت کے مترادف ہوں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ لبنان میں اسرائیل کے اثر و رسوخ کو روکنے کے لیے مسلح مزاحمت جاری رکھی جائے گی۔