Live Updates

آبنائے ہرمز کو ایک ٹوئٹ سے بند یا کھولا نہیں جاتا، ابراہیم رضائی

آبنائے ہرمز کھولنے کا راستہ ایران کی خود مختاری اور بالادستی کو ماننا ہے،بیان

پیر 4 مئی 2026 18:15

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2026ء) ایران کی نیشنل سیکیورٹی اور فارن پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو ایک ٹوئٹ سے بند یا کھولا نہیں جاتا۔تہران سے جاری بیان میں ابراہیم رضائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھولنے کا راستہ یا تو شکست تسلیم کرنا ہے یا کسی معاہدے پر پہنچنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھولنے کا راستہ آبنائے ہرمز پر ایران کی خود مختاری اور بالادستی کو ماننا ہے۔

ابراہیم رضائی نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کھولنے کا راستہ میدان جنگ میں واپسی اور دوبارہ ذلت آمیز شکست قبول کرنا بھی ہوسکتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے سوا آبنائے ہرمز کھولنے کا کوئی راستہ نہیں کیونکہ آبنائے ہرمز کو ایک ٹوئٹ سے بند یا کھولا نہیں جاتا ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات