Live Updates

افغانستان ،مسافر گاڑی اور ٹرک میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق

پیر 4 مئی 2026 19:00

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2026ء) افغانستان کے صوبہ فاریاب میں تیز رفتاری کے باعث مسافر گاڑی اور ٹرک میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

صوبائی پولیس دفتر نے پیر کو بیان میں بتایا کہ حادثہ گزشتہ شام کو ضلع اندخوی کے مضافات میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حکام نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق خراب سڑکیں، ، تیز رفتاری اور حفاظتی اقدامات کی کمی ایسے حادثات کی بڑی وجوہات ہیں۔

Live آپریشن غضب للحق سے متعلق تازہ ترین معلومات