Live Updates

کراچی میں 5 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت

کمشنر کراچی کی منظوری کے بعد بلدیہ عظمی کراچی کو اجازت نامہ جاری

پیر 4 مئی 2026 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2026ء) بلدیہ عظمی کراچی میں عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں کی سہولت کے لیے پانچ مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے کمشنر کراچی کی جانب سے باقاعدہ اجازت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی جن میں اتواربازارسیکٹر11-ڈی نارتھ کراچی، کے ایم سی گرانڈ سفاری پارک کراچی، گلستان جوہر بلاک 5 اور6، بکرا پیڑی لیاری اور کورنگی میں اٹک پیٹرول پمپ کے اطراف شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق ان منڈیوں کے قیام کا مقصد شہریوں کو قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے منظم اورمحفوظ سہولیات فراہم کرنا ہے، منڈیوں میں صفائی، سکیورٹی اور ٹریفک کے انتظامات کے لئے بھی خصوصی ہدایات جاری کی جائیں گی۔بلدیاتی حکام نے کہاکہ مویشی منڈیوں کے مقامات کا انتخاب شہری آبادی اورسہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ خریداروں اوربیچنے والوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ مقامات پر ہی خرید و فروخت کریں اور قواعد و ضوابط پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات