توانائی تنصیبات کا تحفظ ناگزیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت سکیورٹی اقدامات کا جائزہ اجلاس

ٴملک بھر میں تیل کی تنصیبات کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ، اخراجات او ایم سیز برداشت کریں گی ۳تیل کے ذخائر اور ریفائنریز کی حفاظت کے لیے نیا پلان، سکیورٹی اخراجات آئل مارکیٹنگ کمپنیاں خود اٹھائیں گی

پیر 4 مئی 2026 22:30

_اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2026ء) نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں قائم آئل ریفائنریز اور آئل اسٹوریج تنصیبات کی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء کے علاوہ سکیورٹی اداروں کے نمائندوں اور وزارت پیٹرولیم کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور سپلائی چین کے تحفظ کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا۔

نائب وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق، اجلاس میں ملک کی اہم توانائی تنصیبات کے تحفظ کے لیے موجودہ سکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر اور فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیشنل کوآرڈینیشن مینجمنٹ کمیٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام متعلقہ اداروں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ مسلسل مشاورت کے ذریعے سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایک اہم فیصلہ یہ کیا گیا کہ تیل کی تنصیبات پر تعینات کیے جانے والے اضافی سکیورٹی اقدامات اور اس سے منسلک تمام تر اخراجات اب متعلقہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں خود برداشت کریں گی۔ اس اقدام کا مقصد سرکاری وسائل پر بوجھ کم کرنا اور نجی شعبے کی شراکت داری سے حفاظتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے موجودہ سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ توانائی کی تنصیبات قومی اثاثہ ہیں اور ان کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ حکومت ملک بھر میں ایندھن کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہی