حملہ کیا تو دنیا کے نقشے سے مٹا دیں گے
اگر ایران نے خطے میں امریکی مفادات یا بحری جہازوں کو نشانہ بنایا تو اسے ایسی قیمت چکانی پڑے گی جو تاریخ میں کبھی نہیں دیکھی گئی، صدر ٹرمپ کی ایران کو سخت وارننگ
پیر 4 مئی 2026 23:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ "اگر ایران نے ہمارے یا ہمارے اتحادیوں کے جہازوں پر حملے کرنے کی جرات کی، تو ہم اسے دنیا کے نقشے سے مٹا دیں گے۔
ایران کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ وہ آگ سے کھیل رہا ہے۔"امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تیاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں ہماری افواج ہائی الرٹ پر ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کے پاس اس وقت دنیا کا جدید ترین اسلحہ، گولا بارود اور جنگی ساز و سامان موجود ہے جس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔صدر کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے امریکی فوجی اڈے ہر قسم کے جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں۔ہماری صلاحیتیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کافی ہیں۔اگر ضرورت پڑی، تو ہم اپنے اس تمام فوجی اثاثے کو استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ایران نے حالیہ مذاکرات کے دوران کافی لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔ تاہم، انہوں نے زور دیا کہ محض باتوں سے کام نہیں چلے گا، ایران کو اپنی پالیسیوں میں عملی تبدیلی لانی ہوگی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایک طرف ایران پر دباؤ بڑھانے کی کوشش ہے تو دوسری طرف یہ خطے میں امریکی عسکری غلبے کا واشگاف اعلان ہے۔ ابنائے ہرمز میں جاری کشیدگی اور صدر ٹرمپ کے اس بیان نے عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران نے کویت میں پاسدارانِ انقلاب کے چار اہلکاروں کی گرفتاری کی تصدیق کردی
-
ایرانی حملے کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے ایندھن کا اخراج ہوا، جہاز عمان میں لنگر انداز ہے،ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی
-
امریکی جنرل ڈین کین کا ایران کیخلاف فتح کا لفظ استعمال کرنے سے گریز
-
جنگ بندی کی غیریقینی صورتحال کے باعث ایرانی فوج ہائی الرٹ ہے
-
امریکا کا بھارتی آن لائن فارمیسی کے خلاف بڑا ایکشن، 13 افراد پر ویزا پابندیاں عائد
-
ٹرمپ کا گولڈن ڈوم منصوبہ امریکا کو کھربوں ڈالرز میں پڑنے کا امکان
-
ایران جنگ پر29 ارب ڈالرز خرچ ، امریکی فوج نے مزید 1.5ٹریلین ڈالرز مانگ لئے
-
امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی تنقید مسترد، ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر اعتماد کی مہر لگا دی
-
بھارت، جہیز میں سونے کی چین نہ ملنے پر دلہن کو قتل کر دیا گیا
-
آبنائے ہرمز میں چینی سپر ٹینکر کی نقل و حرکت
-
وزیرِاعظم پروگرام برائے انسدادِ ہیپاٹائٹس سی کے سافٹ لانچ سے اس مرض کے خاتمے کی ابتدا ہو گئی ، سید مصطفی کمال
-
سوڈان کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.