پاکستان کی کوششوں سے امریکہ کیساتھ بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے،ایران

کچھ عناصرامریکا کو پھر سے دلدل میں گھسیٹنا چاہتے ہیں، اسی طرح متحدہ عرب امارات کو بھی محتاط رہنا چاہیے،وزیرخارجہ

منگل 5 مئی 2026 10:55

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان کی کوششوں کے باعث امریکا سے بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کو اپنا برا چاہنے والوں سے محتاط رہنا چاہیے جو امریکا کو پھر سے دلدل میں گھسیٹنا چاہتے ہیں، اسی طرح متحدہ عرب امارات کو بھی محتاط رہنا چاہیے۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے واقعات سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ سیاسی بحران کا کوئی فوجی حل موجود نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کا پروجیکٹ فریڈم، دراصل پراجیکٹ ڈیڈ لاک ہے۔