Live Updates

یو اے ای کا عالمی برادری کی جانب سے ایرانی حملے کی مذمت کا خیرمقدم

منگل 5 مئی 2026 23:03

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2026ء) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے عالمی برادری کی جانب سے ایرانی حملے کی مذمت اور اظہارِ یکجہتی کے پیغامات کا خیرمقدم کی ہے۔یو اے ای کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ عالمی برادری کا موقف اس بات کی تصدیق ہے کہ ایران جارح فریق ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں بحران کو مزید بڑھانے کا ذمے دار ہے اور امن و استحکام کے لیے خطرے اور عدم تحفظ کا باعث ہے۔

دوسری جانب اماراتی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ایران سے 12 بیلسٹک میزائل، 3 کروز میزائل اور 4 ڈرونز امارات پر داغے گئے، جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں، فوری جنگ بندی کی جائے۔واضح رہے کہ ایرانی میزائل حملے کے بعد فجیرہ آئل انڈسٹری زون میں آگ لگنے سے 3 افراد زخمی ہوئے تھے، حملوں سے متعلق ایران نے سرکاری طور پرکوئی بیان جاری نہیں کیا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات