ٹرمپ حملہ کیس، جج کی ملزم کے ساتھ جیل میں غیر مناسب سلوک پر معذرت
ملزم کے لیے جیل میں قائم حالات پر پریشان ہیں کیونکہ ملزم کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں ،جج کے ریمارکس
منگل 5 مئی 2026 21:58
(جاری ہے)
جج ضیا فاروقی نے سماعت کے دوران اس بات پر زور دیا کہ ان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملزم کے ساتھ ایک انسان کے طور پر بنیادی شرافت کا برتا کیا جائے، انہوں نے جیل انتظامیہ کے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناکافی اور قانونی طور پر غلط ہے۔
ملزم کے وکلا نے عدالت میں شکایات درج کروائی تھیں کہ ان کے موکل کو کسی خودکشی کے رجحان کے بغیر ہی نگرانی میں رکھا گیا، دن کے 23 گھنٹے ایک پیڈڈ سیل میں بند رکھا گیا اور اسے بائبل تک رسائی نہیں دی گئی، اگرچہ اب ملزم کو خودکشی کی نگرانی سے ہٹا دیا گیا ہے لیکن وہ اب بھی سخت پابندیوں والی رہائش میں موجود ہے۔استغاثہ کی نمائندہ جوسلین بیلانٹائن نے عدالت کو بتایا کہ گرفتاری کے بعد ملزم نے ایف بی آئی ایجنٹوں کو خود بتایا تھا کہ اسے اس حملے کے دوران اپنی بقا کی کوئی امید نہیں تھی۔جج نے ریمارکس دیے کہ اگرچہ ایلن پر لگائے گئے الزامات انتہائی سنگین نوعیت کے ہیں، لیکن مقدمے سے پہلے کی حراست کا مقصد سزا دینا نہیں ہوتا، انہوں نے ملزم کے ساتھ ہونے والے سلوک کا موازنہ 6 جنوری کے کیپیٹل ہل حملے کے ملزمان سے کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کے ساتھ زیادہ بہتر سلوک کیا گیا تھا حالانکہ ان کا طرز عمل بھی اسی نوعیت کا تھا۔عدالت نے جیل کے وکیل کو حکم دیا ہے کہ وہ ملزم کی قید کی حتمی شرائط کے بارے میں عدالت کو آگاہ کریں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
یونائیٹڈ ایئرلائنز کے طیارے کے بجلی کے پول اور ٹرک سے ٹکرانے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
-
ایران کے پاس اب کوئی چانس نہیں ہے
-
خطے میں امریکا کی موجودگی مغربی ایشیاء کے ممالک کیلئے امن کا ذریعہ نہیں ہے
-
امریکا اگر بی ٹو بمبار طیارے نہ بھیجتا تو ایران دو ہفتوں میں ایٹمی طاقت بن جاتا
-
متحدہ عرب امارات پر مسلسل دوسرے روز میزائلوں اور ڈرون سے حملہ
-
آسمان پر قوسِ قزح کے رنگوں جیسے نایاب بادلوں کا دلکش نظارہ، ویڈیو وائرل
-
چین سے لڑنے کے بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سود مند ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ
-
آبنائے ہرمز‘ ایران کا امریکی حملے میں 5 شہریوں کے جاں بحق ہونے کا دعویٰ
-
برازیل میں طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا،حادثے میں 3 افراد ہلاک
-
ایران جنگ اگلے سال تک جاری رہی تو حالات مزید بدتر ہوسکتے ، آئی ایم ایف
-
ملک میں گندم کے سیزن کے باوجود آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، 20 کلو کا تھیلا 200 روپے مہنگا
-
ایرانی ہیکر گروپ کا فجیرہ بندرگاہ کیخلاف سائبر آپریشن کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.