سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کا فیصل آباد کا دورہ، اپنا کھیت، اپنا روزگار''پروگرام پر عملدرآمد بارے اجلاس کی صدارت
منگل 5 مئی 2026 21:41
(جاری ہے)
ضلعی سطح پر کمیٹی قائم اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر میں آگاہی بینرز آویزاں ہیں۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کواپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام کے تحت موصولہ درخواستوں سے اپ ڈیٹ رہنے کے لئے پورٹل کی رسائی بھی فراہم کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنا کھیت اپنا روزگار وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا فلیگ شپ پروگرام ہے جو دیہی معیشت کو مضبوط بنانے اور بے زمین کسانوں کو بااختیار بنانے میں اہم سنگ میل ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ درخواست دہندہ بے زمین ہو اور اس کے پاس زیادہ سے زیادہ 10 مرلہ کا رہائشی مکان ہو۔درخواست دہندہ اسی موضع یا ملحقہ موضع کا مستقل رہائشی ہو۔ایک خاندان سے ایک فردہی ایک لاٹ کے لئے اہل ہے اوراہل امیدوار18 مئی تک آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کرسکتے ہیں۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے کہا کہ یہ پروگرام دیہی بے زمین افراد کے لئے خوشحالی کا راستہ ہے لہذا اسسٹنٹ کمشنرز آگاہی کا دائرہ وسیع کریں۔درخواست گزاروں کی درخواستیں مکمل طور پر اپ لوڈ ہونی چاہیں۔اپلائی کرنے کے لئے عوام الناس کی آگاہی کے سلسلے میں مساجد میں اعلانات سمیت تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ موضع جات میں ا لاٹس کی تفصیلات درخواست گزار کو دکھائی جائیں تاکہ قرعہ اندازی کے وقت کوئی ابہام نہ رہے۔اجلاس میں موضع جات کی ڈیجیٹلائزیشن، کھیوٹ میونٹیشن،ریونیو کورٹ کیس مینجمنٹ سسٹم،گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹ،ای رجسٹریشن پر بھی بریفنگ دی گئی۔سینئر ممبر نے کہا کہ یکم جولائی سے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ مکمل طور پر نافذ ہوگا اور اس اقدام سے پراپرٹی کے مالکان کو سہولت ملے گی۔ انہوں نے بورڈ آف ریونیو کے امور میں اہداف کی تکمیل پر کمشنر فیصل آباد کی سربراہی میں ڈویژن کی ٹیم کو شاباش دی۔مزید قومی خبریں
-
چانسلرگورنر پنجاب سے پنجاب یونیورسٹی لاکالج انٹری ٹیسٹ مؤخر کرنے کی اپیل، طلبہ پر دوہرا بوجھ ڈالنے کا الزام
-
کراچی ،بلاول چورنگی پر وی آئی پی موومنٹ کے خلاف شہری آپے سے باہر ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
-
تین دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں 11ہزار روپے سے زائد کا بڑا اضافہ
-
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے قومی و عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے معرکۂ حق میں کامیابی پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کو دلی مبارکباد پیش کی
-
وفاقی وزیرِ صحت کی معرکۂ حق میں کامیابی پر قومی و عسکری قیادت کو مبارکباد
-
علاقائی کشیدگی اور توانائی کی غیر یقینی صورتحال کے باوجودملکی صنعتی ترقی کی شرح دوہرے ہندسوں میں داخل ہوگئی ہے، خرم شہزاد
-
فون پر کسی شخص کے ساتھ رابطوں کا شک‘،سفاک شخص نی16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا
-
دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والی نرسیں ہمارے معاشرے کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں،گورنرسندھ
-
اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو 14مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے،آل پاکستان انجمن تاجران
-
وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
-
اپنے آئینی اورجائزحقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.