پاکستان سپورٹس بورڈ کا نیشنل ٹیلنٹ آئیڈینٹیفیکیشن اینڈ ویریفیکیشن سسٹم کا آغاز
منگل 5 مئی 2026 20:15
(جاری ہے)
یہ پروگرام 12 سے 25 سال کی عمر کے تمام پاکستانی شہریوں کے لئے کھلا ہی(سوائے کرکٹ کی)جبکہ درخواستیں پی ایس بی کی ویب سائٹ کے ذریعے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
اس عمل میں کسی بھی مرحلے پر کوئی فیس نہیں رکھی گئی اور درخواستیں پورا سال جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ اس نظام کے تحت درخواستوں کی ابتدائی جانچ ایک آزاد ماہرین کے پینل کے ذریعے کی جائے گی جس کے بعد شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں کو متعلقہ نیشنل سپورٹس فیڈریشنز کو بھیجا جائے گا جہاں ان کی مزید تکنیکی جانچ اور ٹرائلز ہوں گے۔ حتمی سلیکشن کا اختیار متعلقہ فیڈریشن کے پاس ہوگا جبکہ پی ایس بی کا کردار شفافیت اور عمل کی نگرانی تک محدود ہوگا۔فزیکل ایویلیوایشن کیمپس اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، مظفرآباد، گلگت اور سکردو سمیت مختلف شہروں میں منعقد کئے جائیں گے تاکہ دور دراز علاقوں کے کھلاڑیوں کو بھی یکساں مواقع فراہم کئے جا سکیں۔ این ٹی آئی وی ایس کی ایک نمایاں خصوصیت شفافیت اور جوابدہی ہے جس کے تحت کارکردگی کی ویڈیوز، قابل تصدیق ریکارڈ اور ہر مرحلے پر تحریری فیڈبیک لازمی ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک قومی ٹیلنٹ ڈیٹا بیس بھی تشکیل دیا جائے گا جو مستقبل کی منصوبہ بندی میں معاون ثابت ہوگا۔ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی یاسر پیرزادہ نے اس اقدام کو ٹیلنٹ کی تلاش کو ایک شفاف، جامع اور میرٹ پر مبنی قومی نظام میں تبدیل کرنے کی جانب اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی باصلاحیت کھلاڑی صرف مواقع کی کمی کی وجہ سے نظر انداز نہ ہو۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی سی سی نے سالانہ درجہ بندی کی فہرست جاری کر دی
-
ایرانی فٹبال ٹیم کو ورلڈ کپ 2026 سے قبل بڑا دھچکا ،علی غولیزادے گھٹنے کی شدید انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر
-
پی ایس ایل کی فاتح ٹیم سے ملنے کا سنہری موقع ، سات مئی کو پشاور میں پرورگرام ہوگا
-
آئی پی ایل فرنچائز راجستھان رائلز کی فروخت کے حوالے سے بڑا تنازع سامنے آ گیا
-
آئی سی سی نے سالانہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ جاری کردی
-
ٹینس کے منتخب کھلاڑیوں کیلئے رسٹ ٹیسٹ لازمی قرار
-
عثمان طارق نے انگلش کانٹی ٹیم واروکشائر کے ساتھ معاہدہ کر لیا
-
پاکستان ٹینس فیڈریشن کا سالانہ جنرل اجلاس ، ٹینس کی ترقی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال
-
پاکستان سپورٹس بورڈ کا نیشنل ٹیلنٹ آئیڈینٹیفیکیشن اینڈ ویریفیکیشن سسٹم کا آغاز
-
پروفیسرمختار احمد بٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ، چار ٹیمیں سیمی فائنل میں داخل
-
پی ایس ایل میچزفلڈ لائٹس میں کروانے کے خلاف درخواست خارج
-
سپینش لالیگا میں سیویلاکی فٹ بال ٹیم نے ریال سوسیڈاڈکو سخت مقابلے کے بعد 0-1سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.