وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،ستھرا پنجاب کی 40 ہزار گاڑیوں اور 1 لاکھ 76 ہزار ورکرزکی اے آئی مانیٹرنگ کا فیصلہ
منگل 5 مئی 2026 20:07
(جاری ہے)
اے آئی سے لیس ستھرا پنجاب کی موٹر بائیک لائیو امیج کیپچرنگ اور رئیل ٹائم فیلڈ وزیبیلٹی دیکھا سکے گی۔
مسلسل مانیٹرنگ کے لئے اے آئی کو ستھرا پنجاب کی موٹر بائیکس پر سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔ وزیراعلی نے عید الاضحیٰ سے پہلے ہی ستھرا پنجاب کو الرٹ کال دے دی۔پنجاب بھر میں آلائشیں اٹھانے کے لئے بیگز فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے پنجاب میں عید الاضحیٰ کے موقع پر ویسٹ کولیکشن سینٹر کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔ ویسٹ کولیکشن سینٹر کے علاوہ کسی بھی جگہ پر آلائشیں یا کوڑا کرکٹ پھینکنے پر آن سپاٹ جرمانہ ہوگا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ستھرا پنجاب میں ڈیجیٹل میپنگ اور بیٹ سسٹم لانچ متعارف کرایا جارہا ہے،ستھرا پنجاب پروگرام میں پہلی بار اے آئی بیسڈ کمپلینٹ سیل بھی قائم کیا جائے گا۔ ستھرا پنجاب کے 70 فیصد ملازمین کی فیزیکل ویری فیکیشن مکمل کر لی گئی جبکہ اگلے ہفتے تک 100 فیصد مکمل کر لی جائے گی۔ وزیراعلی نے صوبے میں ستھرا پنجاب کے اہلکاروں و افسران کی اے آئی کی مدد سے فیلڈ مانیٹرنگ کا حکم دیا۔ وزیر اعلی مریم نواز کی زیر صدارت ستھراپنجاب سے متعلق طویل اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ستھرا پنجاب سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سسٹم امپروومنٹس، اے آئی بیسڈ آپریشنز،مالی معاملات اور ویسٹ ٹو ویلیو پر رپورٹس پیش کی گئی۔ وزیراعلی نے گھوسٹ ملازمین،غیر حاضر اور حاضری لگا کر رفوچکر ہونے والے ستھرا پنجاب کے ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم دیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دن کے 24 گھنٹے متحرک رکھنے کے لئے ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139 سنٹرلائزڈ کر دی گئی۔ ڈیپ کلینگ سے 10365 پوائنٹس کلیئرکیے گئے۔ ستھرا پنجاب کے ملازمین کیلئے مزید 2029 حاضری پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ستھرا پنجاب اہلکاروں کے لئے حاضری کیلئے نئی ایپ تیارکر لی گئی۔فیلڈ مانیٹرنگ افسران ہر یونین کونسل میں موبائل ایپ کی ذریعے فیزیکل ویری فیکشن پر مامورکر دیئے گئے۔ ستھرا پنجاب کو مزید موثر بنانے کے لئے منیجنگ ڈائرکٹرز کی روزانہ کی میٹنگ لازم قرار دی۔مزید قومی خبریں
-
چانسلرگورنر پنجاب سے پنجاب یونیورسٹی لاکالج انٹری ٹیسٹ مؤخر کرنے کی اپیل، طلبہ پر دوہرا بوجھ ڈالنے کا الزام
-
کراچی ،بلاول چورنگی پر وی آئی پی موومنٹ کے خلاف شہری آپے سے باہر ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
-
تین دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں 11ہزار روپے سے زائد کا بڑا اضافہ
-
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے قومی و عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے معرکۂ حق میں کامیابی پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کو دلی مبارکباد پیش کی
-
وفاقی وزیرِ صحت کی معرکۂ حق میں کامیابی پر قومی و عسکری قیادت کو مبارکباد
-
علاقائی کشیدگی اور توانائی کی غیر یقینی صورتحال کے باوجودملکی صنعتی ترقی کی شرح دوہرے ہندسوں میں داخل ہوگئی ہے، خرم شہزاد
-
فون پر کسی شخص کے ساتھ رابطوں کا شک‘،سفاک شخص نی16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا
-
دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والی نرسیں ہمارے معاشرے کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں،گورنرسندھ
-
اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو 14مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے،آل پاکستان انجمن تاجران
-
وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
-
اپنے آئینی اورجائزحقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.