Live Updates

حافظ نعیم الرحمن کا عید کے بعد عوامی مسائل پر تحریک شروع کرنے کا اعلان

ملک میں غریب کی جیب پر ڈاکہ ڈال کر اشرافیہ کا نظام چلایا جا رہا ،قربانیوں کے باوجود عدلیہ موثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ، امیر جماعت اسلامی

منگل 5 مئی 2026 20:40

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) جماعت اسلامی نے عید کے بعد عوامی مسائل پر تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ رحیم یار خان میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک میں غریب کی جیب پر ڈاکہ ڈال کر اشرافیہ کا نظام چلایا جا رہا ہے جبکہ قربانیوں کے باوجود عدلیہ اپنا موثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نعرے، سیاسی جماعتیں اور چہرے بدلتے رہے لیکن نظام وہی پرانا اور فرسودہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی ذاتی مفادات پر مبنی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی ،بعض عناصر نے امریکا اور ایران کے تنازع پر اپنے مفادات کی دکان چمکائی جبکہ جماعت اسلامی 100فیصد ایران کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے بعد وکلا کیساتھ مل کر عوامی مسائل کے حل کے لیے تحریک شروع کی جائے گی، وکلا سے اپیل ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات